پارا چنار میں ٹریفک کا حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،6 زخمی

پارا چنار میں ٹریفک کا حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،6 زخمی

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی کے سمیر کے مقام پر مین روڈ پر ٹریفک خادثے میں ایک شحص جان بحق چھ زخمی ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی سمیر گاؤں کے قریب مین شاہراہ پر پک اپ اور ٹرک اپسمیں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شحص علی سید سکنہ کڑمان موقعے پر جان بحق جبکہ پک اپ میں سوار چھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں پر ہسپتال میں تمام زخمیوں کے مرہم پٹی کرکے رخصت کئے گئے۔کرم ایجنسی میں زیادہ تر خادثات تیز رفتاری اور ناتجرکاری کے سبب رونما ہوتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر