ضلع ناظم پشاور جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا

ضلع ناظم پشاور جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا

پشاور(کرائمز رپوررٹر)ضلع ناظم پشا ورمحمدعاصم خان کا پشاورکے شہریو ں کو پانی ‘ کیمیکل سے پاک خالص دودھ کی فراہمی کیلئے لا ئیو سٹا ک کے تعاون سے جدیدٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح لیبارٹر ی میں روزانہ کی بنیاد پر دودھ کے تجزیے کئے جائیں گے ‘ پشاور کے شہریوں کو صاف ستھری اور کیمیکل سے صاف اشیائے خورد نوش کی فراہمی کیلئے نئے جذبے سے اقدامات کئے جائیں گے ‘ پانی کی موجودگی معلوم کرنے کیلئے تمام چھاپہ مار ٹیموں کو کٹ فراہم کئے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم کے ہمراہ لائیو سٹاک کے مرکزی دفتر باچا خان چوک میں دودھ کے تجزیے کیلئے جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا لیبارٹر ی میں روزانہ کی بنیاد پر دودھ میں چکنائی کی مقدار ‘ پانی کی مقدار ‘ یوریا اور دیگر 14 اقسام کے مضر صحت کیمیکل کی موجودگی معلوم کی جائیگی اس موقع پر ضلع ناظم کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر معصوم نے بتایا کہ اپنی نوعیت کی پہلی لیبارٹری ہے جس میں دودھ کا تجزیہ سو سیکنڈز میں کیاجائیگا جبکہ ضلعی انتظامیہ ‘ محکمہ صحت ‘ محکمہ خوراک کے افسران روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے دودھ کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کرینگے جبکہ اسی دن انکو رزلٹ فراہم کیاجائیگا جس کی بنیاد پر غیر معیاری مضر صحت کیمیکل اور پانی ملانے والے دودھ فروشوں کے خلاف فوری کارروائی ہوسکیں گی ‘جس کے لئے گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر عباس علی کی خدمات حاصل کی گئی ہے واضح رہے کہ پشاور میں دودھ کے فوری تجزیہ کیلئے کوئی لیبارٹری موجود نہیں تھی ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے محکمہ لائیو سٹاک کو ہنگامی بنیادوں پر لیبارٹری قائم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عمل درآمدکرتے ہوئے ڈاکٹر معصوم کی سربراہی میں ٹیم نے دن رات کی محنت کے بعد جدید لیبارٹری قائم کی ۔ اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پشاورکے شہریوں کو معیاری اور صاف ستھری اشیاء خوردنوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری انقلاب کا آغا ز ہے جلد ہی ضلعی حکومت دیگر اشیاء خوردنوش کی تجزیہ کیلئے جدید لیبارٹریا ں قائم کریں گی انہوں نے قلیل مدت میں لیبارٹری کے قیام پر ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر معصوم اور انکی ٹیم کو خصوصی شاباش دی

مزید : پشاورصفحہ آخر