شبقدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری

شبقدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری

شبقدر (نامہ نگار)شبقدر تجاویزات کے خلاف اپریشن دوسرے روز بھی جاری ۔متعد دوکانداروں کو نوٹس جاری کیا گیا ۔ تجاویزات قائم کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ڈی ۔ایس۔ پی فیاض خان ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ۔ ایس۔ پی فیاض خان کی نگرانی میں پولیس انتظامیہ اور ٹی۔ایم ۔اے اہلکاروں نے دوسرے روزبھی تجاویزات کے خلاف اپریشن جاری رکھتے ہوئے متعدد تھڑے مسمار کئے۔ڈی۔ایس ۔پی شبقدر فیاض خان صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہو ئے ہم نے روزانہ کی بنیاد پر تجاویزات کے خلاف اپریشن کا فیصلہ کیا۔ کسی قسم کی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔ انھوں نے چنگ چی اڈوں اور روڈ پر کھڑے ٹیکسی سٹنڈ کے مالکان کو بھی خبردار کیا کہ ٹریفک کی روانگی میں خلل پڑا اور قانونی اڈوں کے برعکس روڈ پر کسی نے اڈا قائم کیا تو انکے خلاف ضرور قانون کے مطابق کاروائی ہوگئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر