تحصیل کونسل ڈگر ،جملہ ممبران کا فنڈز میں کٹوتی پر تحفظات

تحصیل کونسل ڈگر ،جملہ ممبران کا فنڈز میں کٹوتی پر تحفظات

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل ڈگر کے جملہ ممبران نے صوبائی حکومت کی جانب سے انکی ترقیاتی فنڈز سے بار بار کٹوتی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے اگر صوبائی حکومت بلدیاتی ممبران کو ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز فراہم نہ کرسکتی تھی تو پھر انتحابات کا کیا فائدہ ۔تحصیل کونسل ڈگر کے ممبران کی ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل نہ کرنے والے کنٹریکٹرز کی لائسنس فوری طور پر منسوخ کی جائے اور ائندہ کے لئے اسے کسی قسم کی ٹھیکے نہ دی جائے ۔ڈگر گوکند روڈ پر بااثر افراد کی تجاوزات نہ ہٹانا اور غریب لوگوں کی تجاوزات کو ہٹاکر بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے پسند ناپسند کی مثال قائم کی ۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے اکثر سکمیں کئی عرصہ سے خراب پڑی ہے مگر محکمہ پبلک ہیلتھ نے کو ئی کاروائی نہیں ہے ۔تحصیل کونسل ڈگر کے لئے نگران کمیٹی اور صفائی کمیٹی کے لئے اراکین کے ناموں کی منظوری دی گئی ۔اس سلسلے میں تحصیل کونسل ڈگر کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت کنو ینئر خالد خان منعقد ہو اجس میں تحصیل میو نسپل افیسر محمد زادہ ،امین خان ،صداقت خان ،محکمہ پبلک ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفاق احمد ،ڈاکٹر عبداللہ ،حافظ صدیق احمد ،شیرین خان ،نظام الملک خان ،محمد افضل ،شوکت خان ،ڈاکٹر گور دیپ کمار ،رشید احمد ،اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح وہ بہبود اور نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرنے کے لئے جو بلدیاتی نظام متعارف کرایاہے ،یہ نظام فائیلوں کی حد تک بہترین نظام ہے ،صوبائی حکومت ہرسال بلدیاتی فنڈز سے کٹوتی کرکے منتحب نمائندوں کی تو ہین کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اسطرح کے کٹوتی نہ کرے ،ممبران نے کہا کہ تھصیل کونسل ڈگر کے ممبران کے ترقیاتی منصوبے ابھی تک التوا کے شکار ہے ،کنٹریکٹرز نے کئی ماہ گزرنے کے بعد اس پر کام کا اعاز نہں کیا لہذا اس طرح کے کنٹریکٹرز کو پہلے وارننگ اور بعد میں اسکی لائسنس منسوخ کی جائے انہوں نے کہا کہ بونیر کی ضلعی اتنظامیہ نے تجاوزات کے نام پر ڈگر کلے میں بااثر افراد کی عمارتوں کو چھوڑ کر غریب لوگوں کی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ہے ۔ضلعی انتظامیہ بلاتفریق تجاوزات کو یکسر ختم کرے ،اجلاس میں ٹی ایم اے ڈگر کے ملازمین کے لئے قرضہ ،صفائی کے لئے ٹریکٹر کی خریداری کی منظوری سمیت دیگر قرار دادیں منطور کرلی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر