پشاور میں پولیس کی کارروئی، ڈکیت ،چور اور رہزن گرفتار

پشاور میں پولیس کی کارروئی، ڈکیت ،چور اور رہزن گرفتار

پشاور( کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران ڈکیت ،چور اور راہزن کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ 5عدد LCDبرآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مدعی بہادر ولد مراد علی سکنہ امامیہ کالونی نے مورخہ 28 نومبر 2016کو تھانہ گلبہار میں رپورٹ د رج کی کہ میرا واقع امامیہ کالونی میں ویڈیوگیم کی دوکان ہے اور روزمرہ کی طرح میں نے شام کو دوکان بند کرکے میں گھر چلا گیا جب صبح آیا دوکان دیکھا تو کسی نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے 5عدد LCD،4عدد موبائل فونز اور کچھ نقد رقم چوری کئے تھے ۔پولیس نے ملزم سہیل ولد جبئی سکنہ امامیہ کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 5عدد LCDبرآمد کئے گئے ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...