محکمہ ڈاک ،2 کروڑ سے زائد روپوں کے گھپلوں کی انکوائری روکنے کیخلاف رٹ خارج
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میانخیل اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ ڈاک خانہ جات میں دو کروڑواسی لاکھ روپوں کے گھپلوں سے متعلق انکوائری روکنے کے لئے دائررٹ خارج کردی اورمحکمانہ انکوائری کو درست قرار دے دیادورکنی بنچ نے مقصود احمد کی رٹ کی سماعت کی تو ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پوسٹماسٹرجنرل آفس پشاورمیں دو کروڑاسی لاکھ روپے کے غبن سے متعلق انکوائری چل رہی ہے جس میں درخواست گذارکانام بھی شامل ہے اس حوالے سے انہوں نے متعدد درخواستیں متعلقہ حکام کو دیں کہ انہیں اپنی صفائی کاموقع دیاجائے اوربعض ضروری کاغذات فراہم کئے جائیں تاہم انہیں اپنی صفائی کاموقع نہیں دیاجارہا ہے اورنہ ہی انہیں کاغذات فراہم کئے جارہے ہیں لہذاانکوائری کے عمل تک درخواست گذار کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاروائی کو روکاجائے فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن خارج کردی ۔