پشاور میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ،5اشتہاری ،33مشتبہ گرفتار

پشاور میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ،5اشتہاری ،33مشتبہ ...

پشاور( کرائمز رپورٹر)پشاور پولیس نے امن وآمان برقرار رکھنے کیلئے سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کی حدودمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزاور مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں ،سرچ اپریشنز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے دوران راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی، قتل، قدام قتل اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب05 اشتہاری مجرمان سمیت 133جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروشوں اور سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر39افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے10عدد کلاشنکوف،02عدد بندوق،06عدد رائفل، 02 عدد بندوق، 01 عدد ریپیٹر 01 عدد LMG، 15عدد پستول،302عدد کارتوس،06کلو گرام چرس اور01کلو 930گرام آفیون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر