ہریپورمیراعلی خان سے ملنے والی نعش کوسپردخاک کردیاگیا
ہری پور(نامہ نگار)ہریپورمیراعلی خان سے ملنے والی نعش کوسپردخاک کردیاگیاتفصیلات کے مطابق سوموارکی شب تھانہ سٹی کواطلاع ملی کہ میراعلی خان کے مقام پرنوجوان لڑکے کی نعش پڑی ہے پولیس نے جائے وقوعہ پرجاکے نعش کوقبضہ میں لینے کے بعدہسپتال روانہ کردیااسی اثناء میں لڑکے کی شناخت اشرف ولداشراف علی کے نام سے ہوئی جوکہ چارروزقبل لاپتہ ہواتھااوراسے گلہ گھونٹ کرقتل کیاگیاتھاپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے نعش کے پوسٹمارٹم کے بعدنعش کوورثاء کے حوالے کردیااورمزیددریافت شروع کردی ذرائع کے مطابق چندماہ قبل اشرف کابڑابھائی بھی لاپتہ ہواتھاجس کاآج تک کوئی سراغ نہ مل سکاکہ اسے زمین کھاگئی یاآسمان نگل گیااشرف کے قتل کوکسی سابقہ رنجش یاعداوت کاشاخسانہ سمجھاجارہاہے ۔