بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف تھانہ پیسکو کی کارروائی

بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف تھانہ پیسکو کی کارروائی

پشاور( سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو پیسکو انوارالحق یوسفزئی کی ہدایت پر محکمہ واپڈا اور تھانہ واپڈا ہاؤس پشاور کی طرف سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر میں ایس ایچ او سعید خان کی تعیناتی کے بعد بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی جس میں نومبر سے لے کر اب تک14.23ملین روپے کے واجبات وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔واجبات کی وصولی کے علاوہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک210ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہیں جن میں فلو ر ملوں،بٹھہ خشت،ٹیوب ویل سمیت متعدد انڈسٹریل کنکشنز بھی پکڑے گئے ۔سب سے زیادہ ایف آئی آر لالہ سب ڈویژن گلبیلہ اور لنڈی ارباب سب ڈویژن کے بجلی چوروں کے خلاف درج ہوئی ہیں۔ایس ایچ او نے واجبات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائی کوپولیس اہلکاروں اور واپڈا ہاؤس کے حکام خاص طور پر چیف پیسکو انوار الحق یوسفزئی کی انتھک محنت اور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت سے سخت اقدام کرنے کے عزم اعادہ کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوروں کی نشاندہی کریں اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی بروقت آگاہی کو یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...