تیمرگرہ ،تحصیل کونسل کا اجلاس ،تجاوزات کیخلاف بھر پور کارروائی کا فیصلہ
تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) تحصیل کونسل تیمرگرہ کا اجلاس ،ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں تجاوازت کے خلا ف بھر پور کا راوائی کا فیصلہ ،سرکاری سکولوں میں شلوار قمیص کی بجائے پینٹ شر ٹ یونیفارم فیصلہ نفاذ کے خلا ف قرارد اد متفقہ طور پر منظور۔اجلاس تحصیل کونسل کے کنوینر حاجی اسفندیارکے زیر صدار ت منعقد ہوا ،جس سے اراکین تحصیل کونسل عنایت الرحمٰن ،محمد حلیم ،محمد ابرا ہیم ،محمد رازق ،محمدخان نے خطاب کیا ،اس موقع پر تحصیل میو نسپل آفیسر عطاء اللہ خان اور تحصیل فنانس آفیسر بادشاہ محمد سمیت محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے ذ مہ داران بھی موجود تھے ،اس موقع پر خطاب کر تے تحصیل نا ظم ریاض ایڈ و کیٹ نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ میں بد ترین ٹریفک جام کے خا تمے کے لئے ٹھوس اقدامات اُ ٹھا ئے جا ر ہے ہے اور اس مقصد کے لئے تیمرگرہ میں تجاوازت خا تمے اور دن کے وقت لوڈ نگ آن لو ڈ نگ پر پا بندی کے لئے بھر پور اقدامات جبکہ بازار میں موجو د مال مو یشی کو سرکار ی تحویل میں لیا جا ئیگا ،انہو ں نے کہا کہ زیار ت تالاش میں مسافروں کے لئے الگ ٹرانسپورٹ اسٹینڈ قائم جارہا ہے تاکہ طلبہ اور سرکاری ملا زمین کو تیمرگرہ پہنچنے میں حائل مشکلا ت کا خا تمہ ہو ،اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذ ریعے سر کاری تعلیمی اداروں میں شلوار قمیص کی بجا ئے پینٹ شر ٹ لباس بطور یو نیفارم لاگو کر نے کے فیصلے پر تنقید کی گئی اورمذکورہ فیصلہ علاقائی روایات اور کلچر کے خلا ف اور والد ین پر اضافی مالی بو جھ کا سبب ہے ایک متفقہ قرارداد کے ذ ریعے مذ کورہ فیصلہ فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔