پشاورمیں قمار بازی کے اڈوں کیخلاف ملنے والی شکایات پر کارروائی

پشاورمیں قمار بازی کے اڈوں کیخلاف ملنے والی شکایات پر کارروائی

پشاور( کرائمز رپورٹر) پشاور شہر میں قماری بازی کے اڈوں کے حوالے سے ملنے والی شکایات پر ایس پی سٹی کاایکشن ،پولیس حرکت میں آگئی متعدد چھاپوں کے دوران 57قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلات قمار بازی اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تعینات ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو عوام کی طرف سے باربار شکایات موصول ہو رہی تھی جنہوں نے فوری طور پر شہری علاقے میں موجود قمار بازی کے اڈوں کے خاتمے کی ہدایت جاری کیں تو کوتوالی پولیس بھی حرکت میں آگئی اورناصرخان چوک اور نعمان کے ڈیرے واقع ملک پورہ پر چھاپے لگا کر 24قمار بازوں نعمان ولد سید رسول،حسن ،شیر علی ،اجمل،عامر خان ،عین تھی ،شایان ،اسماعیل ،راحیل ،امین ،فرمان ،شہریار ،محمد زاہد،ملک شہزاد،نوید ،نعمان علی ولد افتخار احمد ،شاہ زیب ،راحیل ،فھیم،نعمان ولد جمیل ،ارسلان ،شایان علی،محسن علی ولد افتخار ،اسفندیاراور دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریاں کی گئیں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان قبضے سے آلات قمار بازی ور دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...