شیخ رشیدکے سیاسی جنازے کو کندھا بھی نہیں ملے گا،عابد شیر علی

شیخ رشیدکے سیاسی جنازے کو کندھا بھی نہیں ملے گا،عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میرٹ پر ہے ہمارا دامن صاف ہے ’’کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا‘‘ یہی حال پی ٹی آئی کا ہے بدھ کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید کا کفن اور تابوت دونوں تیار ہیں ان کے سیاسی جنازے کو کندھا بھی نہیں ملے گا اور شاید سیاسی جنازے کو کندھا دینے کے لئے انہیں بھابھڑابازار سے بندے ڈھونڈنے پڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں ہمارا دامن صاف ہے پی ٹی آئی جھوٹوں کو بلائیں جو کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں عدالتوں میں ثبوت بولتے ہیں اخباری تراشے یاکتابیں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا‘‘ یہی مثال پی ٹی آئی کی ہے ۔
عابد شیر علی