سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، 7افراد جاں بحق ، کئی گھر تباہ

سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، 7افراد جاں بحق ، کئی گھر ...
سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، 7افراد جاں بحق ، کئی گھر تباہ

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب کی زد میں آکر 7افرا د جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے ، سیلابی ریلوں کی زد میں آکر سات افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں ۔ طوفانی بارش سے مختلف علاقوں میں کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ بہت سے گھروں کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

سڑکیں زیر آب آنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ بارش سے مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

کئی شہروں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ بین الاقوامی شاہراہ کے مختلف حصے سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ حکام نے شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران غیرضروری طورپرگھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں