برازیلین فٹبال ٹیم کو لیجانے والے طیارے کو حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

برازیلین فٹبال ٹیم کو لیجانے والے طیارے کو حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں
برازیلین فٹبال ٹیم کو لیجانے والے طیارے کو حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

  


برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک )برازیلین فٹبال ٹیم کو لے جانے والے طیارے کی تباہی کی وجوہات سامنے آگئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ طیارہ ایندھن کی کمی اور بجلی کا نظام ناکارہ ہونے کے باعث گرکر تباہ ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کے پائلٹ اور ایئرٹریفک کنٹرول کے درمیان گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس سے یہ بات شامنے آئی ہے کہ پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرول کو ایندھن کی کمی اور الیکٹرک نظام ناکارہ ہونے کا بتایا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

طیارے کے پائلٹ نے ایئرکنٹرول کو بتایا کہ طیارے کا ایندھن ختم ہوچکا ہے اور وہ ہنگامی لینڈنگ کرنا چاہتا ہے تاہم اس دوران بدقسمت طیارہ کولمبیا کے پہاڑی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں 71افراد ہلاک ہوئے جن میں بیشتر برازیل کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تھے۔ حادثے میں خوش قسمتی سے 6افراد محفوظ رہے جن میں فٹبال ٹیم کے تین کھلاڑی، بولیویا سے تعلق رکھنے والے دو کریو ممبرز اور ایک صحافی شامل ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں