ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی آجائے تو نوا ز شریف پاناما لیکس کیس میں بچ نہیں سکتے :عمران خان

ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی آجائے تو نوا ز شریف پاناما لیکس کیس میں بچ نہیں سکتے ...
ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی آجائے تو نوا ز شریف پاناما لیکس کیس میں بچ نہیں سکتے :عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ نواز شریف کی بات چیت اچھی بات ہے لیکن نواز شریف کے لیے بری خبر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کو بچا نہیں سکتا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نواز شریف سے بات کی ہے جو ایک اچھی خبر ہے لیکن نواز شریف کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کو نہیں بچا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی آجائے تو بھی نواز شریف نہیں بچ سکتے۔

مراد علی شاہ کی شہباز شریف سے ملاقات ،بین الصوبائی رابطہ بڑھانے پر اتفاق

مزید : اسلام آباد