پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر فراہم کرنیکی منظوری ہو چکی: روسی سفیر

پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر فراہم کرنیکی منظوری ہو چکی: روسی سفیر
پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر فراہم کرنیکی منظوری ہو چکی: روسی سفیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی دیدون نے کہا ہے کہ روس پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ منصوبے سے اس خطے میں ترقی آئے گی لیکن روس کے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کیلئے الگ سمجھوتے موجود ہیں۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان میں 2ارب ڈالر کی مالیت کے گیس پائپ لائن کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ یہ گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور تک بچھائی جائے گی۔ روسی سفیر سے استفسار کیا گیا کہ پاکستان روس سے ایم آئی 35 قسم کے ہیلی کاپٹر لینا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں کیا پیشرفت ہوئی ہے تو روسی سفیر نے کہا کہ ایم آئی 35 قسم کے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اب دونوں طرف کے ماہرین ٹیکنیکل معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کی ایک ٹوئیٹ، جس کے بعد امریکی پرچم کی شامت آگئی ، نذرآتش

روسی سفیر سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور چین کے مشترکہ وزارتی کمشن کا اجلاس اس سال متوقع تھا لیکن وہ نہیں ہوسکا اس کی کیا وجہ ہے تو روسی سفیر نے بتایا کہ روس کے وزیر خزانہ کو برطرف کر دیا گیا ہے‘ ان کی جگہ نئے وزیر خزانہ مقرر ہوگئے ہیں۔ اب پاک روس وزارتی کمشن کا اجلاس جلد ہوگا۔ روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون ہو رہا ہے۔ حال ہی میں پاک روس فوجیں مشقیں ہوئی ہیں یہ مشقیں اگلے سال بھی ہوں گی۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...