لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سمیت 4جامعات کے وائس چانسلرز کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سمیت 4جامعات کے وائس چانسلرز کوعہدوں سے ...
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سمیت 4جامعات کے وائس چانسلرز کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دیدیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو ہٹانے کا حکم دیدیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے شہری کی درخواست پر پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت دیگر چار سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو فی الفور عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے اگلے 7روز میں نئے وائس چانسلرز مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔دیگر یونیورسٹیوں میں لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی ، نواز شریف انجینئر نگ یونیورسٹی ملتا ن اور سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ز شامل ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاہد کامران کے خلاف شہری اورنگزیب نے تین بار ایکسٹینشن اور دیگر الزامات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جہاں آج عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انتظامہ کو ہدایت کر دی ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے ۔

عدالتی فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سینئر ترین پروفیسرز کو وائس چانسلر بنایا جائے اور وائس چانسلر ز کے عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے7روز میں اشتہار دیکر بھرتیاں کی جائیں ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وائس چانسلر ز کی تعیناتی کا اختیار حکومت کی بجائے ایچ ای سی کے پاس ہے ۔

مزید : لاہور