آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، پنجاب کے میدانی علاقوں ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

میٹرولوجسٹ محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاتاہم پشاور، سکردو، راولاکوٹ اور اسلام اآباد میں چند مقامات پر بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

محمد فاروق نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات ، ہنزہ منفی 04، گوپس منفی 02، کالام منفی 01 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، اسلام آباد06 ، کراچی 17،پشاور 08، گلگت اور چترال میں 01، کوئٹہ 00 اور ہنزہ میں منفی 04ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔ 

مزید : ماحولیات