یوراج سنگھ کی بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ شادی ہوگئی

یوراج سنگھ کی بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ شادی ہوگئی
یوراج سنگھ کی بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ شادی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی آل راﺅنڈر یوراج سنگھ نے اپنی منگیتر اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ شادی کرلی۔ باقاعدہ رسم چندی گڑھ سے 40 کلومیٹر کی دوری پر واقعہ گردوارہ فتح صاحب میں ہوئی، جس میں اہل خانہ اور قریبی عزیز واقارب موجود تھے۔ شادی کی تقاریب کے وینیوز اور تاریخوں کا تعین یوراج کی والدہ شبنم نے خود کیا۔ ہیزل ایک برطانوی نژاد مراٹھی ماڈل ہیں، وہ ریالٹی شو بگ باس 7 کا بھی حصہ رہی ہیں۔ دونوں نے گزشتہ برس انڈونیشنل جزیرے بالی میں منگنی کی تھی۔

مزید :

کھیل -