”آپ کی دستاویز تو اشتہا ر ہے “، الیکشن کمیشن نے فنڈز کیس میں تحریک انصاف سے تحریری جواب طلب کر لیا

”آپ کی دستاویز تو اشتہا ر ہے “، الیکشن کمیشن نے فنڈز کیس میں تحریک انصاف سے ...
”آپ کی دستاویز تو اشتہا ر ہے “، الیکشن کمیشن نے فنڈز کیس میں تحریک انصاف سے تحریری جواب طلب کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نےپارٹی  فنڈ ز میں مبینہ بے ضابطگیوں  کے حوالے سے کیس میں تحریک انصاف سے تحریری جواب طلب کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سولہ جنوری سے قبل تحریک انصاف کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت 16جنوری تک ملتو ی کردی ۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ”آپ کی دستاویز تو اشتہار ہے “۔ آپ کی وجہ سے فیصلے تک نہیں پہنچ سکتے ۔ڈیڑ ھ سال سے آپ ہی کی سن رہے ہیں ،سولہ جنوری سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف کل مظفر آباد جائیں گےکیونکہ۔۔۔

درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے 2نومبر کے احتجاج کیلئے لندن میں فنڈریزنگ مہم چلائی جس پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے ۔

مزید : قومی