پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کو نا موزوں قرار دے دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کو نا موزوں قرار دے ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کو نا موزوں قرار دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کو انسانی استعمال کے لیے نا موزوں قرار دے دیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری پبلک نوٹ میں کہا گیا کہ مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل اس لیے نا موزوں ہیں کیو نکہ ان میں وٹا من اے موجود نہیں ہوتا اور مصنوعی فلیورسمیت تیزابی ویلیو اور بدبو بھی ہوتی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ ایک سروے کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کے نمونے چیک کیے گئے جس کے بعد ان برانڈز کو نا موزوں قرار دے دیا گیا ہے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شان کوکنگ آئل ،شان بناسپتی ،سویا سپریم کوکنگ آئل ،تلو بناسپتی ،تلو کوکنگ آئل ،سویا سپریم بناسپتی ،کسان ویجیٹبل گھی ،سمارٹ کینولا کوکنگ آئل اور غنی کوکنگ آئل سمیت مزید آٹھ برانڈزکو نا موزوں قرار دیا ہے ۔

ان کھانوں کی وجہ سے آپ کے پیٹ میں ایسی چیز پیدا ہورہی ہے جس کی وجہ سے آپ سب کے سامنے شرمندہ ہوجائیں گے

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...