پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ، بلدیاتی نظام نہ ہونے سے اہداف حاصل کرنے میں مشکل ہوئی : مریم اورنگزیب

پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ، بلدیاتی نظام نہ ہونے سے اہداف حاصل ...
پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ، بلدیاتی نظام نہ ہونے سے اہداف حاصل کرنے میں مشکل ہوئی : مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب نے مردم شماری کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث اہداف کے حصول میں مشکل ہوئی تاہم شہری پالیسی بنانے اور کچی آبادیوں کا مسئلہ بھی حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

اسلام آباد میں جاری ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے بغیرصحت وتعلیم سے متعلق درست ڈیٹاحاصل کرناممکن نہیں، پائیدارترقی کے اہداف کے حصول کیلیے پارلیمنٹ ،میڈیا کا کرداراہم ہے۔آگاہی نہ ہونے کے باعث بیشترممالک ترقیاتی اہداف کے حصول میں ناکام رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

انہوں نے مزید کہا کہ اگرملک میں سیکیورٹی نہیں ہوگی تو بچے سکول نہیں جائیں گے تاہم میڈیا مسائل پر حکومت کے معاون کا کردار ادا کرسکتا ہے۔بنیادی اہداف کو 17 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔دنیامیں جہاں کنفلکٹ زونزختم ہوئے وہاں پولیو بھی ختم ہوا۔فاٹا،شمالی وزیرستان اورجنوبی پنجاب میں پولیوکیسززیادہ ہیں۔

مزید :

قومی -