جاپانی سفیر کی جانب سے تقریب کا اہتمام، مہمانوں کی نئے آرمی چیف کی تعریف، مختلف امور پر گپ شپ

جاپانی سفیر کی جانب سے تقریب کا اہتمام، مہمانوں کی نئے آرمی چیف کی تعریف، ...
جاپانی سفیر کی جانب سے تقریب کا اہتمام، مہمانوں کی نئے آرمی چیف کی تعریف، مختلف امور پر گپ شپ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جاپان کے سفیر تاکاشی کرائی کی جانب سے جاپان کے بادشاہ کا 83واں یوم پیدائش منانے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کے بعد یہ پہلی سفارتی تقریب تھی۔

مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نئے آرمی چیف کے تقرر اور جنرل راحیل کی جانب سے شروع کئے جانے والے مشنز کے تناظر میں صورتحال پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بات چیت کرتے نظر آئی۔ مہمانوں نے جنرل قمر باجوہ کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے پہلے دن شمالی وزیرستان اور پشاور دورہ کرنے کے اقدام کو سراہا۔ ان کی رائے تھی کہ نئے آرمی چیف نے جڑواں شہروں میں رسمی مصروفیات کی بجائے میدان جنگ کا دورہ کرکے بہت اچھا اقدام کیا ہے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کو نا موزوں قرار دے دیا

سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق نے نئے آرمی چیف کی جانب سے وزیرستان اورپشاور کا دورہ کرنے کو سراہا۔ اس موقع پر شیخ آفتاب نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم نواز شریف کی خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

مزید : اسلام آباد