”اس ایک وجہ سے زمین میں ایسی خوفناک تبدیلی آچکی ہے اور اب ۔ ۔ ۔“ سائنسدانوں نے دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی پریشانی میں مبتلا ہوجائیں گے
لندن(نیوزڈیسک) فضائی آلودگی اور دیگر وجوہات کی بناءپر دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے موسم سرما کم ہونے کے ساتھ اس کا اثر سمندروں کی سطح اور ان کے درجہ حرارت پر ہورہا ہے۔حال ہی میں سائنسدانوں نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحر منجمد (قطبوں پر موجود جما ہواسمندر) میں ایسا کچھ عجیب و غریب کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی برف میں تبدیلی آرہی ہے اور برف پگھلنے سے دنیا بھر کے سمندرعدم توازن کاشکار ہوجائیں گے۔
عظیم ہاتھی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش میں سائنسدانوں نے ایسا خطرناک جانور بناڈالا کہ جان کر ہی انسان گھبرا کررہ جائے
بحرمنجمد شمالی کا درجہ حرارت بڑھنے سے یہاں برف بننے میں دیر لگ رہی ہے اورایسا پہلا بار دیکھنے کو مل رہا ہے۔پچھلے سالوں میں اکتوبر کے درمیانی دنوں میں جب سورج غروب ہوتاتھا تو سمندر کی سطح پر برف آجاتی تھی لیکن اس بار ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہااور حرارت میں اضافے کی وجہ سے یہ معمول کا عمل متاثر ہورہا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں کبھی بھی ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا اوراس بار ان دنوں میں درجہ حرارت ماضی کی نسبت کم ازکم 20ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے جو کہ انتہائی تشویشناک لگ رہا ہے۔دنیا کے قطبوں پر درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے اس کا اثر پوری دنیا پر ہوگا اورسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے سمندروں کی شوریت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ان میں ایسی منفی تبدیلیاں رونما ہوں گی جن کا اثر دنیا کے تمام براعظموں پر ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی شدت سے ضرورت ہے کہ لوگوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے ورنہ دیر ہونے کی صورت میں موسم میں ناقابل یقین تبدیلیاں دیکھنے کوملیں گی۔سمندروں میں عدم توازن کی وجہ سے خشک سالی اور بہت زیادہ بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوسکتا ہے۔