”دوران پرواز چائے یا کافی ہرگز نہ پئیں کیونکہ ۔ ۔ ۔“ فضائی میزبان نے ایسی وجہ بتادی کہ اگلی بار جہاز میں آپ کبھی بھی یہ مشروبات استعمال نہیں کریں گے

”دوران پرواز چائے یا کافی ہرگز نہ پئیں کیونکہ ۔ ۔ ۔“ فضائی میزبان نے ایسی ...
”دوران پرواز چائے یا کافی ہرگز نہ پئیں کیونکہ ۔ ۔ ۔“ فضائی میزبان نے ایسی وجہ بتادی کہ اگلی بار جہاز میں آپ کبھی بھی یہ مشروبات استعمال نہیں کریں گے

  


نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ فضائی سفر کررہے ہوں اور اس دوران جہاز لیٹ ہوجائے یا کوئی ناگہانی صورتحال کا سامنا ہوتا توپریشان نہ ہوں اور ذیل میں دی گئی باتوں پر عمل کریں۔یہ مشورے فلائٹ میزبانوں کی جانب سے دئیے گئے ہیں اوراکثر عام لوگوں کو اس کا علم نہ ہونے کی وجہ سے وہ دوران سفر پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اگرآپ کی فلائٹ لیٹ یا کینسل ہوجائے تو۔۔۔

لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے کی بجائے کسٹمر سروس کے نمبر پر کال کریں اور انہیں اپنا ریکارڈ لوکیٹر بتائیں۔فضائی میزبان کیلی پینی کا کہنا ہے کہ لمبی کہانیاں سنانے کی بجائے صرف اپنا لوکیٹر بتائیں۔”آپ کی کال کے دوران ہمیں یہ علم ہوجاتا ہے کہ کہاں مسئلے کا سامنا ہے اورہم اگلی فلائٹ میں کس طرح مسافرکو نشست دے سکتے ہیں۔“

جس فلائٹ میں آپ کی ٹکٹ تھی۔۔۔

یہ اوور بک ہے ،یہ ایک غیراخلاقی حرکت ہے لیکن فضائی کمپنیوں کی یہ مجبوری ہوتی ہے ۔کئی مسافر وقت پر جہاز میں سوار نہیں ہوپاتے اورکچھ کونیکٹنگ فلائٹس لیٹ ہونے کی وجہ سے رہ جاتے ہیں۔لہذا کبھی بھی یہ نہ سمجھیں کہ اوور بک فلائٹ میں آپ کو جگہ نہیں ملے گی بلکہ امید رکھیں اور سفر کی تیاری کریں۔

دنیا کا مہنگا ترین ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا ایک کباب، کہاں ملتا ہے اور کس کے گوشت سے بنایا جاتا ہے؟ ایسی تفصیلات کہ آپ چکرا کر رہ جائیں گے

اس کا مطلب ہے کہ ۔۔۔

ایسا ممکن ہے کہ جہاز کے جانے میں صرف24گھنٹے باقی ہیں اورآپ بہت کم پیسے دے کر اپنی ٹکٹ کو اپ گریڈ کرسکتے ہیں۔کیلی کا کہنا ہے کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جہاز کی فرسٹ کلاس کی نشستیں بچ جاتی ہیں اور اگرآپ کسٹمر سروس کو کال کرکے پوچھیں تو کم پیسوں میں بھی فرسٹ کلاس ٹکٹ مل جاتی ہے۔

گرم مشروبات کے بارے میں آخری بات کہ ۔۔۔

دوران پرواز کبھی بھی گرم چائے یا کافی نہ پئیں۔اس کی وجہ فضائی میزبان یہ بتاتے ہیں کہ یہ چائے اور کافی جہاز میں موجود پانی سے بنائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا ذائقہ اتنا اچھا نہیں ہوتا۔ٹوائلٹ میں موجود پانی اور جہاز کے کچن کا پانی ایک ہی ٹینک سے آتا ہے جس کی وجہ سے اس سے بننے والی چائے اور کافی کا ذائقہ اتنا اچھا نہیں ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس