قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ محمد عامر کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ محمد عامر کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ محمد عامر کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کردیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے محمد عامرکے بیان پر ناراضگی کا اظہار کردیا ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق محمد عامر کی جانب سے نیوزی لینڈ میں اپنی باولنگ پر ڈراپ ہونے والے کیچز پر سوال اٹھایا تو ٹیم مینجمنٹ نے ان کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہارکردیا ۔ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں محمد عامر نے اپنی باولنگ پر کیچز ڈراپ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ کیچز کیوں ڈراپ ہو رہے ہیں ،کیچز ڈراپ ہونے سے میری پرفارمنس پر فرق نیہں پڑتا بلکہ ٹیم کی رینکنگ نیچے آتی ہے ۔

پی سی بی نے مصباح الحق کو2018تک قیادت کی درخواست کردی، مصباح کے بعد کپتانی کیلئے چند نام بھی زیر غور

مزید : کھیل