”مجھے میرے کلاس فیلو نے یہ ہیرے کی انگوٹھی دیتے ہوئے شادی کا پیغام دیا ہے“ بیٹی کا یہ جملہ سنتے ہی والدین کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ ۔۔۔

”مجھے میرے کلاس فیلو نے یہ ہیرے کی انگوٹھی دیتے ہوئے شادی کا پیغام دیا ہے“ ...
”مجھے میرے کلاس فیلو نے یہ ہیرے کی انگوٹھی دیتے ہوئے شادی کا پیغام دیا ہے“ بیٹی کا یہ جملہ سنتے ہی والدین کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) زندگی میں کئی حیران کن واقعات ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں جان کر انسان دنگ رہ جاتا ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ حال میں پیش آیا جس میں ایک چھوٹی سی بچی (کنڈرگاٹن )نے اپنے والدین کو بتایا کہ اس کے کلاس فیلو سے اسے شادی کا پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی اسے اصل ہیرے کی انگوٹھی بھی پہنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق معصوم بچی میلی خوشی خوشی اپنے گھرآئی اور اپنے والدین کو ہیرے کی ایک انگوٹھی دکھاتے ہوئے انہیں بتانے لگی کہ اس کے کلاس فیلو ٹومی نے اسے یہ مہنگی انگوٹھی دی ہے۔اس بات پر بچی کے والدین کے پاﺅں سے زمین نکل گئی کہ اس بچے نے اتنی مہنگی انگوٹھی کہاں سے لی۔تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ٹومی نے یہ انگوٹھی اپنی ماں سے چرائی تھی اور اصل میں یہ اس کی ماں کی منگنی کی انگوٹھی تھی۔میلی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی نے بیگ میں سے انگوٹھی نکال کردکھائی جس میں تین اصلی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -