بجلی کے کھمبوں پر یہ موٹے آلات کیوں لگائے جاتے ہیں،وجہ ایسی کہ اگلی بار آپ انہیں غور سے دیکھیں گے

بجلی کے کھمبوں پر یہ موٹے آلات کیوں لگائے جاتے ہیں،وجہ ایسی کہ اگلی بار آپ ...
بجلی کے کھمبوں پر یہ موٹے آلات کیوں لگائے جاتے ہیں،وجہ ایسی کہ اگلی بار آپ انہیں غور سے دیکھیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کہ بجلی کی تاروں میں اس طرح کے موٹے آلات لگے ہوتے ہیں۔یہ موٹی ڈیوائسسز صرف ایک یا دو کھمبوں پر نہیں ہوتیں بلکہ ہر کھمبے کے ساتھ اورہر تار پر لگے ہوتے ہیں۔انہیں Lightning Arrestersکہاجاتا ہے اور ان کا کام بجلی کو تاروں سے زمین کی طرف لے کر جانا ہوتا ہے۔ان کی وجہ سے پاور سسٹم کسی بھی قسم کے نقصان سے بچ جاتا ہے، آسمانی بجلی میں ملین وولٹ کرنٹ ہوتا ہے اور یہ کسی بھی پاور لائن سے1000گنا زیادہ بجلی ہوتی ہے۔آسمانی بجلی گرنے سے برقی آلات اوور لوڈ ہوکر جل سکتے ہیں لیکن ان arrestersکی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا اور برقی آلات اور پورا بجلی کی ترسیل کا نظام بچ جاتے ہیں۔یہ میٹل آکسائیڈ کے میٹریل سے تیار کئے جاتے ہیں اور آسمانی بجلی ان پر گرتی ہے،یہ arrestersآسمانی بجلی کو زمین کی طرف لے جاتے ہیں اور پورا سسٹم اور ٹرانسفارمرزمحفوظ رہتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس