اورنج لائن ٹرین منصوبہ تاریخی عمارتوں کیلئے خطرہ ہے : جائزہ کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اورنج لائن ٹرین منصوبہ تاریخی عمارتوں کیلئے خطرہ ہے : جائزہ کمیشن نے رپورٹ ...
اورنج لائن ٹرین منصوبہ تاریخی عمارتوں کیلئے خطرہ ہے : جائزہ کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ماہرین پر مشتمل کمیشن نے پنجاب حکومت کے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو تاریخی مقامات کیلئے خطرہ قرار دیدیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جائزہ کمیشن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں اس منصوبے کو پانچ مقامات سے آثار قدیمہ ایکٹ کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے ۔”اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ 5مقامات پر آثار قدیمہ ایکٹ کے خلاف ہے “۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کا روٹ لکشمی چوک شالیمار باغ مغلیہ ورثہ کےلئے نقصان دہ ہے جس سے مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والے تاریخی عمارتوں کو خطرہ ہے ۔منصوبے کا روٹ تاریخی مقامات کے تحفظ قواعد کے بھی خلاف ہے ۔ .

وزیر اعظم نواز شریف کل مظفر آباد جائیں گے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پانچ مقامات پر نیسپاک رپورٹ تاریخی مقامات پر تھر تھراہٹ کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکی ، منصوبے کیلئے پلرز کی تعمیر سے تھر تھراہٹ کا باعث بنے گی ۔تھر تھراہٹ تاریخی مقامات کے لئے نقصان کا باعث ہو گی ۔ جائزہ کمیشن کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ تاریخی مقامات کے 200 سو فٹ اطراف نئی تعمیر پر پابندی کا قانون موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل سپریم کورٹ نے 14اکتوبر کو منصوبے پر نیسپاک کی رپورٹس کا دوبارہ جائیزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

قومی -