چنبہ ہاوس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی:راناثنااللہ

چنبہ ہاوس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی:راناثنااللہ
 چنبہ ہاوس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی:راناثنااللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ چنبہ ہاوس میں ہلاک ہونے والی سمعیہ چوہدری کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی ۔ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ڈکیتی کی واردات نہیں ہے ۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنبہ ہاوس میں ملازم ایک ملازم لوگوں کے حوالے سے کمرے بک کرتا تھا ، چنبہ ہاوس کے ملازم نے سمعیہ کے لیے کمرہ بک کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ چنبہ ہاوس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کرائم کے بڑی واداتوں کی تحقیقات کر رہی ہے ،اداکارہ قسمت بیگ سمیت چار اہم کیسز پر پولیس سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔

اورنج لائن ٹرین منصوبہ تاریخی عمارتوں کیلئے خطرہ ہے : جائزہ کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

مزید : لاہور