گلہری اور سانپ کی لڑائی ، فتح کس کی ہوئی، دیکھ کرآپ حیران رہ جائیں گے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) گلہری کو عام طورپر معصوم سا جانور تصور کیاجاتاہے اور عمومی حالات میں میوے ، پودے ، بیج یا زیادہ بھوکا ہوتو گوشت یا کیڑے مکوڑے بھی کھاتاہے لیکن اب کی بارایک گلہری نے بڑے بڑوں کے ہوش اڑانے والے سانپ پر دھاوا بول دیا اور چند لمحے اونچ نیچ کے ہونے کے بعد گلہری نے اپنے دانت سانپ کے سرمیں چبھو دیئے اور اس لڑائی میں حیران کن طور پر سانپ کو ہی منہ کی کھانا پڑی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ واقعہ افریقہ میں ہواجہاں ایک گلہری نے جوان سانپ پر دھاوابول دیا۔ سرگلہری کے نرغے میں آنے کے بعد سانپ درد سے نڈھا ل ہوگیا اور بھاگنے کی ناکام کوشش کرتارہا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سر پر چوٹ آنے سے قبل سانپ نے بھی گلہری کیساتھ مقابلہ کیا اور کئی مرتبہ کاٹنے کی کوشش کی ، شاید اسی وجہ سے گلہری بھی غصے میں آگئی اور سانپ کی جلد میں اپنے دانت گاڑنے جاری رکھے ۔ ویڈیو دیکھیں۔