وہ ایئرہوسٹس جسے دنیا کی سب سے خوبصورت ایئرہوسٹس قراردیدیاگیا

وہ ایئرہوسٹس جسے دنیا کی سب سے خوبصورت ایئرہوسٹس قراردیدیاگیا
وہ ایئرہوسٹس جسے دنیا کی سب سے خوبصورت ایئرہوسٹس قراردیدیاگیا

  


شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی کمپنی شینزہن ایئرلائنزکی ایئرہوسٹس ’میت لیومیاﺅمیاﺅ ‘کو دنیا کی خوبصورت ترین ایئرہوسٹس قراردیدیاگیاہے ،میاﺅکویہ اعزازرواں سال کے آغازمیںوالڈایئرسٹیوارڈایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک مقابلے کے بعد دیاگیا۔

چینی میڈیا کے مطابق میاﺅکاتعلق ژیان سے ہے اور 2010ءمیں کئی امتحانات کے بعد بطور ایئرہوسٹس شینزہن ایئرلائنز کا حصہ بنیں ، تربیتی مراحل کے دوران میواور ان کی ساتھیوں کو سر پر کٹوریوں کو متوازن رکھوایا اور خوبصورت مسکراہٹ کے لیے کھانے کے کانٹوں پر کاٹنا پڑا، اپنے کام سے لگن اور محنت کی وجہ سے 2014ءمیں اسے چیف اٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ایک مرتبہ بیجنگ سے ایک پروازتاخیر کا شکار ہوئی تو مسافروں کا صبر جواب دے گیا لیکن لیومیاﺅ ہی وہ ایئرہوسٹس تھی جو بظاہر لوگوں کو ٹھنڈا کرنے میں کامیاب ہوگئی اورحتیٰ کہ پرواز کے اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد کچھ مسافروں نے اس سے اپنے رویئے پر معذرت بھی کی ۔

خوبصورت ترین اس ایئرہوسٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے اپنی نوکری پر فخر ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ ہی کچھ لڑکوں اور لڑکیوں کو قائل کرسکتی ہے کہ وہ بھی فضائی عملے کاحصہ بنیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس