چنبہ ہاوس میں لیگی خاتونی ورکر کی لاش کا معاملہ ،پولیس نے نئے انکشافات کردیئے

چنبہ ہاوس میں لیگی خاتونی ورکر کی لاش کا معاملہ ،پولیس نے نئے انکشافات کردیئے
چنبہ ہاوس میں لیگی خاتونی ورکر کی لاش کا معاملہ ،پولیس نے نئے انکشافات کردیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سمعیہ چودھری کی موت کے بارے میں پولیس نے انکشافات کیا ہے کہ چنبہ ہاوس میں پراسرارطور پرمرنےوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا تھا اورلاش پر کمبل پڑاتھاجبکہ منہ سے جھاگ بھی نکل رہا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سمعیہ چودھری کے پرس سے ملنے والامشکوک پاوڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔

چنبہ ہاوس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی:راناثنااللہ

پولیس حکام کے مطابق سمعیہ چودھری کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی نہیں لگی تھی،لاش سیدھی پڑی تھی اور اوپرکمبل اوڑھاہواتھا،منہ سے جھاگ نکل رہے تھے۔تفتیشی حکام کو سمعیہ کے کمرے میں3افرادکی موجودگی کے شواہدبھی ملے ہیں ،ان3افراد نے کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا گیاکھانااکٹھے بیٹھ کرکھایا،سمعیہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکے سیاہ رنگ کاپاوڈرتھا۔انہوں نے کہا کہ دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاوڈر بھی معائنے کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔دوسری جانب تفتیشی حکام نے کہاکہ سمعیہ کے قتل یا خودکشی کے آثار نہیں ملے، کمرے کی اشیاءبالکل صحیح حالت میں تھیں۔لاش دیکھ کرپتا چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی۔تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا۔

مزید : لاہور