سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کر دیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کر دیا گیا ۔
جیونیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ٹریفک پولیس کے نرغے میں آگئے اور لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث چالان تھما دیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا براستہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے کہ اوور سپیڈپر ٹریکف پولیس اہلکار نے روکا اور پھر 750روپے کا چالان کر کے ہاتھ میں تھما دیا ۔