شریف خاندان کے پاس مے فیئر فلیٹ ثابت کرنے کے لیے کوئی منی ٹریل نہیں ہے:عمران خان

شریف خاندان کے پاس مے فیئر فلیٹ ثابت کرنے کے لیے کوئی منی ٹریل نہیں ہے:عمران ...
 شریف خاندان کے پاس مے فیئر فلیٹ ثابت کرنے کے لیے کوئی منی ٹریل نہیں ہے:عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پتہ ہے کہ مے فیئر فلیٹ ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے ،اس لیے سارے خاندان کے بیانات میں تضاد ہیں ،ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بولے گئے ،منگل کو پاناما لیکس کیس کی سماعت میں پتہ چلے گا کہ اب کونسی کہانی سامنے آئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت سمیت قطری خط کا ہر جگہ مذاق اڑا یا گیا ،یہ خط وزیراعظم کی تینوں تقریروں کو زیرو کردیتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہے لیکن جب اتنا زیادہ جھوٹ بولیں گے تو غلطی تو پھر ہو گی۔

بنی گالا میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے جواب سے ہم نے ثابت کردیا کہ اگر پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو اس کا مطلب ہے کہ منی لانڈرنگ سے گیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران جھوٹ بولا کہ مے فیئر اپارٹمنٹ کے دستاویز موجود ہیں لیکن سپریم کورٹ میں پتہ چلا کہ کوئی دستاویز موجود نہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حکومت کو ٹھیک نہیں کر سکتے لیکن ایک فراڈ ڈاکیو منٹ بھی صحیح نہیں بنا سکے ۔

مزید : لاہور