شاہدرہ میں ٹریفک حادثہ ،انجیئرنگ یونیورسٹی کا 18سالہ طالب علم جاں بحق ،دوسرا زخمی ، وی سی ڈاکٹر فضل کا اظہار افسوس

شاہدرہ میں ٹریفک حادثہ ،انجیئرنگ یونیورسٹی کا 18سالہ طالب علم جاں بحق ،دوسرا ...
شاہدرہ میں ٹریفک حادثہ ،انجیئرنگ یونیورسٹی کا 18سالہ طالب علم جاں بحق ،دوسرا زخمی ، وی سی ڈاکٹر فضل کا اظہار افسوس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)یوای ٹی کے 2  طالب علم حادثہ کا شکار،ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔

تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 2طلباء نعمان معراج اور حسام سجاد موٹر سائیکل پر یونیورسٹی کے کالا شاہ کاکو کیمپس جارہے تھے کہ رانا ٹاؤن شاہدرہ کے قریب چنگ چی موٹر سائیکل کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں حادثہ کا شکار ہو گئے۔ 18 سالہ نعمان معراج موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اس کا کلاس فیلو حسام سجاد شدید زخمی ہو گیا۔ لاہور کے رہائشی دونوں طالب علموں کا حال ہی میں مکینیکل ٹیکنالوجی میں داخلہ ہوا تھا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور  یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کمیپس کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر ظفر نون نے نوجوان طالب علم کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

مزید : لاہور