مغربی ہوائیں چلنے سے پنجاب میں آئندہ 2 روز دھند پڑے گی: محکمہ موسمیات
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز تک پنجاب بھر میں دھند کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں چلنے کی وجہ سے پنجاب میں آئندہ 2 روز تک دھند کا راج رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں یہ ہوائیں رکنے کیلئے نہیں آئیں گی بلکہ اس کو راستہ بنا کر یہ شمالی علاقہ جات کی طرف سفر کریں گی جس کی وجہ سے صرف 2 دن ہی دھند رہے گی اور ہوائیں گزر جانے کے بعد دھند کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔