محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ایک ملزم گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ایک ملزم گرفتار
محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ایک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپار کر (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے تھرپار کر میں کارروائی کرتے ہوئے موروں کے سمگلر محمد اسماعیل کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تھرکول کی نجی کمپنی میں ملازم ہے جبکہ اپنے ایک اور ساتھی کی مدد سے اندرون ملک غیر قانونی طریقے سے مور فروخت کرتا تھا ۔ ملزمان بیرون ملک مور کے بچے بھی سمگل کرتے تھے اور اسی کوشش کے دوران ملزم اسماعیل گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ہے۔

مزید :

تھرپارکر -