دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون کیلئے تیارہیں ،ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے:روس

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون کیلئے تیارہیں ،ہم کسی سے لڑائی نہیں ...
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون کیلئے تیارہیں ،ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے:روس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے،ہمیں دوستوں کی ضرورت ہے ،ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے۔
روسی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب میں کہا ہے کہ روس کسی کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا،کچھ غیر ملکی روس کو دشمن سمجھتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے نہ کبھی ایسا چاہیں گے،ہمیں دوستوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے،شام میں بشار الاسد کی حمایت میں لڑنے والے فوجی ہمارے ہیرو ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ سٹریٹیجک مساوات کو توڑنے کی کوئی بھی کوشش تباہ کن ثابت ہوگی،امریکہ ایٹمی توازن کو برقرار رکھے، روس کو محض بشار الاسد کی حمایت سے زیادہ دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور نوازشریف کے درمیان رابطہ ، پوری دنیا کے میڈیا میں کھلبلی مچ گئی
اپنے خطاب میں روسی صدر نے یورپی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی بھی امید ظاہر کی باوجود اس کے کہ یورپی یونین نے یوکرین کے معامالے میں روسی مداخلت کے بعد اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔