نجی چینل نیو نیوز اور دن نیوز کی نشریات بند ،ملک بھر میں صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں بندش کے خلاف قرارداد جمع کرا دی

نجی چینل نیو نیوز اور دن نیوز کی نشریات بند ،ملک بھر میں صحافتی تنظیمیں سراپا ...
نجی چینل نیو نیوز اور دن نیوز کی نشریات بند ،ملک بھر میں صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں بندش کے خلاف قرارداد جمع کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم کے حکم پر دو نجی ٹی وی چینل’’ نیو نیوز ‘‘ 7روز اور ’’دن نیوز ‘‘ کی نشریات 30روز کے لئے بند کر دی گئیں ،چیئر مین پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے پر ملک بھر میں صحافتی تنظیموں کا احتجاج جاری،نیو نیوز اور دن نیوز کی نشریات معطل کرنے اور آزادی صحافت پر حملہ کیخلاف کراچی تا خیبرصحافی سراپا احتجاج ہیں۔

لاہور میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پنجاب اسمبلی کے سامنے آزادی کیمپ لگا دیاجس میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کراچی پریس کلب کے باہر بھی دونوں ٹی وی چینلز کی بندش کیخلاف صحافیوں کا احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔چیئرمین پیمرا کے’’ سیاہ فیصلے‘‘ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اسلام آباد میں بھی نیو نیوز اور دن نیوزکی بندش کیخلاف مظاہرہ کیا گیاجس میں سینئرصحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پشاور اور کوئٹہ میں بھی صحافی سراپا احتجاج ہیں۔صحافیوں کا کہنا ہے کہ’’ نیو نیوز‘‘ اور’’دن نیوز‘‘کی بندش کا فیصلہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، جمہوری دور میں چیئرمین پیمرا کاآمرانہ فیصلہ جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان نجی ٹی وی چینلز نیو نیوز کی جبری بندش کے خلاف سندھ اسمبلی میں قراردادپیش کردی ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا یہ ایوان پیمرا کی جانب سے نیو نیوز پر لگائی گئی جبری بندش کی مذمت کرتا ہے۔ جمہوری دور میں پیمرا کے اس آمرانہ اقدام سے ہزاروں صحافیوں کا معاشی قتل عام ہوگا،یہ ایوان سندھ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت  پیمرا کے اس آمرانہ اقدام کو فی الفور کالعدم قرار دے ۔

مزید :

لاہور -