کراچی :کلفٹن کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کوطلب

کراچی :کلفٹن کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کوطلب
کراچی :کلفٹن کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کوطلب

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میںکلفٹن کے علاقے پی ایم ٹی میں عمارت میں آگ لگ گئی،آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کلفٹن کے علاقے پی ایم ٹی میں عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی وجہ سے عمارت کے گرد موجود درخت بھی جل کر راکھ ہو گئے،آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، امدادی ٹیموں نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے قریب کی عمارتوں کو خالی کروالیا اور فائر بریگیڈ کی مزیدگاڑیاں طلب کرلیں تاہم ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : کراچی