تاریخ کے سب سے شرمناک الزام میں دبئی سے ملک بدر ہونے والا پاکستانی

تاریخ کے سب سے شرمناک الزام میں دبئی سے ملک بدر ہونے والا پاکستانی
تاریخ کے سب سے شرمناک الزام میں دبئی سے ملک بدر ہونے والا پاکستانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک اوباش پاکستانی نوجوان کو انتہائی کم عمر بھارتی لڑکی پر جنسی حملہ کرنے کے جرم میں قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 8سالہ بھارتی لڑکی اپنے بھائی کے ہمراہ اپنی رہائشی بلڈنگ کے سامنے موجود پارک میں کھیل رہی تھی۔ 21سالہ مجرم نے ان دونوں کو ”چھپن چھپائی“ کھیلنے کو کہا۔بچی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ”جب میرا بھائی چھپ گیا تو مجرم نے مجھے سیڑھیوں پراپنے قریب بٹھا لیا اور چھیڑچھاڑ کرنے لگا۔ اس نے میرے چہرے پر بوسے لینے شروع کر دیئے اور گردن پر دانتوں سے کاٹا۔“

’اب میں شاید مزید زندہ نہ رہوں کیونکہ۔۔۔‘ عرب خاتون نے سوشل میڈیا پر ایسا پیغام جاری کردیا کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی
رپورٹ کے مطابق بچی کی گردن پر خراش کا ایک نشان موجود تھا جس کا فرانزک ٹیسٹ کروایا گیا۔ لڑکی کے والد، 40سالہ اکاﺅنٹنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ”رات 11بجے میری بیٹی کے کمرے سے رونے کی آوازیں آئیں۔ میں نے جا کر دیکھا تو وہ بری طرح رو رہی تھی۔ میرے پوچھنے پر اس نے مجھے تمام صورتحال بتائی اور کہا کہ مجرم نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے کسی کو بتایا تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔“ عدالت کی طرف سے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 6ماہ قید اور اس کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی۔

مزید :

عرب دنیا -