یورپی یونین نے پاکستان کے انتخابی نظام کی بہتری کیلئے 15 ملین یورو کے پیکج کی منظوری دے دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے پاکستان کے انتخابی نظام کی بہتری کیلئے 15 ملین یورو (تقریباً ایک ارب 66 کروڑ 49 80 ہزار روپے) کے پیکج کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور پیکج کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 15 ملین یورو کا انتخابی اصلاحات پیکیج دینے پر غور کر رہے ہیں جس سے الیکشن کمیشن کے عملے کو تربیت دی جائے گی۔ یورپی یونین کا پاکستانی انتخابی عملے کی تربیت کا منصوبہ آئندہ عام انتخابات سے قبل مکمل کر لیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع موجودہیں۔
مودی حکومت نے نوٹوں کی بند ش کے بعد خواتین پر بجلی گر ا دی ،شادی شدہ اور غیر شادی شدہ عورتوں کے لئے سونے کے زیورات کی حد مقرر کر دی
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کی بہترین تجارتی پارٹنر ہے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور امن و امان بہتر ہونے سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔