بس سٹاپ پر مشکوک پیکج، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈبے کو دھماکے سے تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تو عین اسی وقت ڈبہ خود ہی کھل گیا،اندر کیا تھا؟ ایسی چیز کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، پولیس والوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے

بس سٹاپ پر مشکوک پیکج، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈبے کو دھماکے سے تباہ کرنے کا فیصلہ ...
بس سٹاپ پر مشکوک پیکج، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈبے کو دھماکے سے تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تو عین اسی وقت ڈبہ خود ہی کھل گیا،اندر کیا تھا؟ ایسی چیز کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، پولیس والوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں بس سٹاپ پر دو لاوارث ڈبے ملے جن کے مشکوک ہونے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے انہیں دھماکے سے تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عین اسی وقت ایک ڈبہ خودبخود کھل گیا اور اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ پولیس والوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ روس کے علاقے بریاشیا میں پیش آیا۔ شہریوں نے گتے کے لاوارث ڈبے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا۔ سکواڈ نے ڈبوں کو مشکوک سمجھتے ہوئے انہیں دھماکے سے اڑانے کی تیاری کر لی۔

آدمی نے سمجھا زکام کا شکار ہے، لیکن ڈاکٹرکے پاس گیا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، جسم کا اہم ترین حصہ کاٹنا پڑگیا کیونکہ۔۔۔ آپ بھی جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں

رپورٹ کے مطابق اسی اثناءمیں ایک ڈبہ ہلنا شروع ہو گیا۔ خودبخود اس کے اوپر کی ایک تہہ کھل گئی اور نیچے سے کتے کے دو چھوٹے سے بچے نظر آنے لگے۔ یہ منظردیکھ کر پولیس والے حیران رہ گئے۔ انہوں نے دوسرا ڈبہ کھولا تو اس میں ایک بلی موجود تھی۔ رپورٹ کے مطابق سکواڈ نے سٹاپ کے دونوں اطراف دور ٹریفک روک دی تھی اور ڈبوں کو بارود سے اڑانے کی تیاری کر چکے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے مطابق کتے کے بچوں کی عمر لگ بھگ ایک ماہ تھی جبکہ بلی کی عمر 2سے 3سال کے درمیان تھی۔ جانوروں کو مقامی اینمل شیلٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...