’روس کے اس جدید ترین ہتھیار کا ہمارے پاس کوئی توڑ نہیں‘ امریکی فوج نے ہاتھ کھڑے کردئیے، ایسی بات کہہ دی کہ امریکی خوف میں ڈوب گئے

’روس کے اس جدید ترین ہتھیار کا ہمارے پاس کوئی توڑ نہیں‘ امریکی فوج نے ہاتھ ...
’روس کے اس جدید ترین ہتھیار کا ہمارے پاس کوئی توڑ نہیں‘ امریکی فوج نے ہاتھ کھڑے کردئیے، ایسی بات کہہ دی کہ امریکی خوف میں ڈوب گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فضائیہ کے ماہرین کے ایک بورڈ نے روس کے پاس ایک ایسے ہتھیار کا انکشاف کر دیا ہے جس کا امریکہ کے پاس بھی کوئی توڑ نہیں۔ اس انکشاف نے امریکیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل اکیڈمیز آف سائنس کے ایئرفورس سٹڈی بورڈ کے رکن کیپٹن مائیکل ہرٹزوگ کا کہنا ہے کہ ”روس کا نیا ہائپرسونک نیوکلیئر میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ امریکہ اسے روک نہیں سکتا اور چند منٹوں میں امریکی کی عالمی طاقت کو چیلنج کر سکتا ہے۔ آواز کی رفتار سے 5گنا تیز رفتار یہ میزائل صرف 13منٹ میں برطانیہ پہنچ سکتا ہے۔ یہ امریکہ کے تمام تر ہتھیاروں پر حاوی ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔“

’ورلڈ ٹریڈ سنٹر طیاروں کے ٹکرانے سے تباہ نہیں ہوا بلکہ۔۔۔‘ 9/11 حملوں کے بارے میں نئے امریکی صدر کا وہ انکشاف جس نے امریکی سکیورٹی اداروں کو پوری دنیا میں شرمندہ کردیا، پول کھول دیا

بورڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ”روس کا یہ ہتھیار گیم چینجر ہے اور چین بھی ایسا ہی ہتھیار بنانے جا رہا ہے۔ یہ ایٹمی میزائل 3800میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتے ہیں۔“ بورڈ کے چیئرمین مارک جے لیوس کا کہنا تھا کہ ”روس کے ان نئے میزائلوں سے امریکہ کو شدید ترین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ایٹمی میزائل اپنی رفتار، کنٹرول اور ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیتوں کے باعث انتہائی خطرناک ہیں۔ یہ انتہائی بلندی پر سفر کرنے کے باعث ریڈار سسٹم کو چکمہ دینے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔“

مزید : بین الاقوامی