عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ماحولیات کو فارغ نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ماحولیات کو فارغ نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ...
عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ماحولیات کو فارغ نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے نہ ہٹانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چھ ہفتے قبل ڈاکٹر جاوید اقبال کو ڈی جی ماحولیات کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، ڈی جی ماحولیات کے عہدے پر تعیناتی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی مجاز اتھارٹی وزیر اعلی پنجاب ہیں لیکن چھ ہفتے گزرنے کے باوجود وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے نہیں ہٹایا اور وہ ابھی تک اپنے عہدے پر غیرقانونی طور پر کام کر رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : لاہور