کرپشن کے الزامات کا کیس کلیئر ہوچکا،عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا : محسن شاہ نواز رانجھا

کرپشن کے الزامات کا کیس کلیئر ہوچکا،عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا : محسن ...
کرپشن کے الزامات کا کیس کلیئر ہوچکا،عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا : محسن شاہ نواز رانجھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمحسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میںکرپشن کے الزامات کا کیس تو کلیئر ہوچکا ہے،پاکستان تحریک انصاف والوں نے الزمات تو بہت لگائے لیکنعدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون کیلئے تیارہیں ،ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے:روس

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی پرسات ماہ سے کرپشن سے متعلق الزامات لگائے جارہے ہیں،منی لانڈرنگ اورقرضے معاف کرانے کے الزامات بھی لگائے گئے۔تحریک انصاف کے پہلے وکیل نے مقدمہ کمزور ہونے پراپناقدم پیچھے ہٹایاتھا، انہوں نے ایک اور رکھ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ میں گلف میں اسٹیل ملز سے متعلق بات کی جاتی ہے، عدالت میں ایک پیشی کی بنیادپرفیصلے نہیں ہوتے۔

مزید : اسلام آباد