نانی نے اپنے ہی سگے نواسے کو جنم دے دیا

نانی نے اپنے ہی سگے نواسے کو جنم دے دیا
نانی نے اپنے ہی سگے نواسے کو جنم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)عمر کی پانچ دہائیاں گزرنے پر خواتین کے لئے ماں بننے کے امکانات انتہائی معدوم ہوجاتے ہیں لیکن ایک برطانوی خاتون نے 48 سال کی عمر میں ناصرف بچے کو جنم دے دیا بلکہ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ بچہ اس کا سگا نواسہ ہے۔ یہ حیرتناک کام کرنے والی خاتون 48 سالہ میگن بیکر ہیں، جنہوں نے اپنی بیٹی میڈی کولمن کے بچے کو جنم دیا ہے۔
ویب سائٹ ایمریٹس 247 کی رپورٹ کے مطابق میگن کی نوجوان بیٹی میڈی کولمن نظام تولید کی بیماری میں مبتلا تھیں اور ڈاکٹروں نے 14 سال کی عمر میں ہی بتادیا تھا کہ وہ کبھی اولاد پیدا نہیں کرسکیں گی۔ وہ حاملہ ہونے کی صلاحیت سے محروم تھیں تاہم ان میں بیضوں کی پیدائش کا عمل نارمل تھا۔ میڈی اور ان کے شریک حیات ٹائلر اس بات پر سخت رنجیدہ تھے کہ وہ کبھی والدین نہیں بن سکتے، لیکن اس موقع پر میگن بیکر نے اپنی بیٹی کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوںنے اپنی بیٹی اور داماد کے جنسی خلیات اپنے رحم میں رکھوا کر ان کے بچے کی پیدائش کا خواب پورا کرنے کی پیشکش کردی۔

بانجھ خاتون کی طبیعت خراب اور پھر چند دن میں ہی ماں بن گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی خدا کی قدرت پر عش عش کراُٹھیں گے
ڈاکٹروں نے ٹائلر کے سپرم اور میڈی کے بیضے کو میگن بیکر کے رحم میں منتقل کردیا اور ایک ماہ بعد ہی اس نے اپنی بیٹی اور داماد کو خوشخبری سنادی کہ وہ ان کے بچے کے ساتھ حاملہ ہے۔ اس حمل کا آغاز رواں سال فروری میں ہوا اور اکتوبر میں میگن نے اپنے نواسے کو جنم دے دیا۔
میگن کی بیٹی میڈی اپنے بیٹے کی پیدائش پر خوشی سے بے حال تھیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ”خوشی سے میرے آنسو نہیں تھم رہے تھے، میں بہت ہی شکرگزار تھی، میں حد سے زیادہ جذباتی تھی، یہ میرا اپنا حقیقی بچہ ہے جس نے میری زندگی کا خلاءپرکردیا ہے۔ میری والدہ میری بہترین دوست ہیں، میں یہ تصور نہیں کرسکتی کہ کوئی اور میرے لئے یہ کرسکتا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -