سوشل میڈیا کو مارکیٹنگ کیلئے استعمال کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مارکیٹنگ ایجنسی بز بلیئر کا سوشل میڈیا مارکیٹنگ اینڈ ٹریننگ سیشن منعقد کرنے کااعلان
لاہور(پ ر)مارکیٹنگ ایجنسی بز بلیئر (Buzz Blare)10،17،اور 26سمبر کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ ٹریننگ سیشن منعقد کرنے جارہی ہے جس کا مقصدسوشل میڈیا کو مارکیٹنگ کیلئے استعمال کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرناہے ۔
تفصیلات کے مطابق بزبلیئر کی جانب سے سوشل میڈیا مارکیٹنگ ٹریننگ سیشن کے انعقاد کا مقصد سوشل میڈیا کو مارکیٹنگ ،برانڈنگ اور مواد کے اشترا ک کیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے اس کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔جبکہ سیشن کے دوران پانچ بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک ،ٹویٹر ،لنکڈ ان ،یوٹیوب، اور انسٹا گرام کے بارے میں تجربات سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
دوسری تربیتوں کی طرح اس تربیتی سیشن میں شرکاءکو اجازت دی جائے گی کہ وہ متعدد پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے خود متعلقہ اشتہار کو چلائیں ۔
بز بلیئر کا کہناہے کہ پہلے سیشن میں اب بھی 6نشستیں باقی ہیں جبکہ انڈر گریجوایٹ طلباءکو 50فیصد رعایت دی جائے گی ۔سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیشن کے حوالے سے مزیدمعلومات بز بلیئر کے فیس بک پیج Buzz Blare’s Facebook pageسے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔