حکومت ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو شکست دے کر اپنی سیاسی حیثیت منوا لی ،تاریخی کامیابی پر کارکن اللہ کا شکر ادا کریں :مولانا محمد احمد لدھیانوی

حکومت ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو شکست دے کر اپنی سیاسی حیثیت منوا لی ...
حکومت ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو شکست دے کر اپنی سیاسی حیثیت منوا لی ،تاریخی کامیابی پر کارکن اللہ کا شکر ادا کریں :مولانا محمد احمد لدھیانوی

جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ آج جھنگ میں حکومت ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ہم نے شکست دے کر اپنی سیاسی حیثیت منوا لی ہے ،جھنگ کے لوگوں نے مولانا حق نواز جھنگوی کے خون کی لاج رکھتے ہوئے ان کی تصویر کے ساتھ وفا کی ہے ۔

پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخاب کے بعد جامعہ مسجد حق نواز شہید میں جمع ہونے والے ہزاروں کا رکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا لدھیانوی کا کہنا تھا کہ آج جھنگ کے عوام کو بڑے عرصے بعد خوشی ملی ہے جس پر ہمیں اللہ کا شکر اور ذکر ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت ،مسلم لیگ نواز ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں مولانا حق نواز کے نظریئے سے شکست کھا گئی ہیں ۔اس موقع پر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں کا رزلٹ آ چکا ہے اور مولانا مسرور نواز جھنگوی 13ہزار ووٹوں سے جیت چکے ہیں،مولانا مسرور نواز جھنگوی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ساتھ ہی ان کے حامیوں نے آتش بازی اور جشن منانا شروع کر دیا ہے  جبکہ جگہ جگہ کارکن بھنگڑے ڈال رہے ہیں ۔

مزید : جھنگ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...